LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان حکومت سازی کے معاملات طے پا گئے۔ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ایرانی وفد سے اہم ملاقات، باضابطہ مذاکرات سے قبل مشاورت اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی تمام شقیں ہمارے حق میں ہیں: ایرانی صدر ایران امریکہ مذاکرات آج: وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات قومی اسمبلی: 29 وزارتوں اور ڈویژنوں کے 40 کھرب 48 ارب کے 89 مطالبات زر منظور پاکستان ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر عملدرآمد کیلئے کردار ادا کرے گا: دفتر خارجہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کا عمل آج باضابطہ طور پر شروع ہوگا امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران سے مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو کی آج 73 ویں سالگرہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکہ ایران تکنیکی سطح کے مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے میناب کے مظلوم بچوں اور شہدا کو اپنے طرزِ عمل کا گواہ سمجھتے ہیں، باقر قالیباف اسحاق ڈار مصر پہنچ گئے، علاقائی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے امریکا ایران مذاکرات کل شروع ہونے کا امکان، صورتحال بہتر ہونے کا دعویٰ محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، امریکا سے معاہدے کی صورتحال پر گفتگو

ایران نے خیرسگالی کے تحت آبنائے ہرمز سے 10 جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی ، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

Web Desk

26 March 2026

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے جذبۂ خیرسگالی کے تحت آبنائے ہرمز سے دس تیل بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی، جسے انہوں نے ایک تحفہ قرار دیا ہے۔

کابینہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے اس اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مذاکرات کے معاملے میں سنجیدگی دکھا رہا ہے۔ ان کے مطابق پہلے آٹھ جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی گئی، جس کے بعد ایران نے ماضی کے ایک معاملے پر معذرت کرتے ہوئے مزید دو جہازوں کو بھی راستہ دیا، یوں مجموعی تعداد دس ہو گئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ انہیں ایک معتبر صحافی نے اطلاع دی کہ اس نے آبنائے ہرمز میں آٹھ جہاز گزرتے دیکھے، جن پر ممکنہ طور پر پاکستانی پرچم لہرا رہا تھا۔ اس پر انہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ درست فریقین سے بات چیت جاری ہے۔

صدر ٹرمپ کے بیان کو خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جہاں تیل کی ترسیل اور سمندری راستوں کی سیکیورٹی عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔