LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی ایران نے امریکا کو سات روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کردی این ایف سی میں خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کیلئے ڈیڑھ سوارب سے زائد ملے: عطا تارڑ بیرسٹر گوہر کی راجہ ناصر عباس سے ملاقات: 27 ستمبر لانگ مارچ اور گرفتاریوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا اسلام آباد: مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا، 27 ستمبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا: بیرسٹر گوہر جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کرنے کا اعلان ایف بی آر کے گودام سے 25 کروڑ روپے کے سگریٹ غائب، مقدمہ درج کفایت شعاری مہم: قومی اسمبلی کا 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرے گا ایران یمن میں حوثیوں کو اسلحہ فراہم کرنا بند کرے: جی 7 ممالک کا مشترکہ بیان اسحاق ڈار کا فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے قابلِ اعتماد سیاسی عمل پر زور پاکستان اور لیبیا کے درمیان تجارت، تعلیم اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق راولپنڈی: علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاجی کیس کا ٹرائل مکمل، فیصلہ 25 ستمبر کو سنایا جائے گا

راولپنڈی میں شدید دھند؛ موٹروے ایم ون کے دو حصے ٹریفک کیلئے بند

Web Desk

20 November 2025

راولپنڈی : شدید دھند اور حدِ نگاہ تقریباً صفر ہونے کے باعث موٹروے ایم ون کو مختلف سیکشنز سے ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پشاور ٹال پلازہ سے رشکئی تک جبکہ صوابی سے برہان تک موٹروے کا ٹریفک معطل ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھند کی شدت کے سبب ڈرائیورز کی حفاظت پیشِ نظر رکھتے ہوئے راستہ بند کرنا ضروری تھا۔

موٹروے پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دھند کے دوران سفر کرتے وقت گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کریں اور غیر ضروری سفر سے حتی الامکان گریز کریں۔

سڑک کی تازہ صورتحال جاننے کے لیے شہری ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔