LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاک بحریہ کا فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے تیمور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں میں تیزی کیلئے نیا نظام منظور چینی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات: امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف، مکمل اعتماد کا اظہار آئی ایم ایف کا شکنجہ مزید سخت: 11 نئی شرائط عائد، پاکستان کی 2027 تک اصلاحات مکمل کرنے کی یقین دہانی حج فلائٹ آپریشن میں تیزی، مزید 3510 عازمین آج سعودی عرب روانہ ہوں گے امریکا کا تجارتی جہاز پر قبضہ،ایران نے اقوام متحدہ میں شکایت درج کروا دی عالمی سفارت کاری کا مرکز اسلام آباد: ایران امریکہ مذاکرات کے لیے ریڈ زون سیل سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر کے فنڈز موصول پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان خیبرپختونخوا کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی ٹرمپ مذاکرات کی میز کو ہتھیار ڈالنے میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں: باقر قالیباف ایران سے ہونے والا معاہدہ جلد اور اوباما دور کے معاہدے سے بہتر ہوگا: امریکی صدر اسرائیل اور لبنان کے درمیان امن مذاکرات جمعرات کو واشنگٹن میں ہوں گے ریڈ زون کے اداروں میں 21 اپریل کو ورک فرام ہوم کا فیصلہ : نوٹیفکیشن جاری ایرانی وفد کا امریکاسے مذاکرات کیلیے اسلام آبادآنے کاامکان، برطانوی نیوزایجنسی

نیویارک پولیس ہیڈکوارٹرز میں یومِ پاکستان کی تقریب، پاکستانی سفیر اور قونصل جنرل کی شرکت

Web Desk

26 March 2026

نیویارک: امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ اور نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد آتوزئی نے نیویارک پولیس کے مرکزی دفتر میں منعقدہ یومِ پاکستان و یومِ قراردادِ پاکستان کی تقریب میں شرکت کی۔

یہ تقریب پاکستانی نژاد قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی تنظیم کی جانب سے منعقد کی گئی، جس میں پولیس کے اعلیٰ حکام، افسران، پاکستانی نژاد اہلکاروں، ان کے اہلِ خانہ اور کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں قومی و ثقافتی اقدار کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر رضوان سعید شیخ نے نیویارک میں خدمات انجام دینے والے پاکستانی نژاد پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور امن و امان کے قیام میں ان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اہلکار نہ صرف اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں بلکہ پاکستان میں فلاحی سرگرمیوں کے ذریعے اپنے وطن سے مضبوط تعلق کا اظہار بھی کرتے ہیں۔

قونصل جنرل عامر احمد آتوزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی نژاد افسران نیویارک میں قانون کی بالادستی اور کمیونٹی کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ افراد پاکستان کی ثقافت اور مثبت تشخص کو عالمی سطح پر اجاگر کر رہے ہیں۔

تقریب میں پاکستانی نژاد افراد کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور انہیں مختلف برادریوں کے درمیان مضبوط پل قرار دیا گیا۔