ٹرمپ ایران میں ایسا لیڈر چاہتے ہیں جو امریکا مخالف نعرے نہ لگائے، وائٹ ہاؤس
Web Desk
25 March 2026
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران میں ایسا دوست لیڈر دیکھنا چاہتے ہیں جو امریکا کے خلاف نعرے بازی نہ کرے۔
پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ امریکا اس وقت ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر جنگی کارروائی میں مصروف ہے اور آپریشن کئی ہفتوں پر محیط ہوگا، جبکہ جنگ اپنے پچیسویں روز میں داخل ہو چکی ہے۔
ترجمان کے مطابق امریکا نے ہزاروں اہداف کو نشانہ بنایا ہے اور ایران کی بحری و دفاعی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے، جبکہ ایران کی جوہری صلاحیتیں بھی تقریباً ختم ہو چکی ہیں۔
کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ مثبت اور نتیجہ خیز مذاکرات میں بھی مصروف ہیں، تاہم اگر ایران نے شرائط قبول نہ کیں تو مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جنگ سے قبل قانون سازوں کو اعتماد میں لیا گیا تھا اور اب بھی انہیں بریفنگ دی جا رہی ہے، جبکہ صدر ٹرمپ ملکی مفاد میں فیصلے کرنے کے لیے بااختیار ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان حکومت سازی کے معاملات طے پا گئے۔
21 June 2026
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ایرانی وفد سے اہم ملاقات، باضابطہ مذاکرات سے قبل مشاورت
21 June 2026
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی تمام شقیں ہمارے حق میں ہیں: ایرانی صدر
21 June 2026
ایران امریکہ مذاکرات آج: وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات
21 June 2026
قومی اسمبلی: 29 وزارتوں اور ڈویژنوں کے 40 کھرب 48 ارب کے 89 مطالبات زر منظور
21 June 2026
پاکستان ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر عملدرآمد کیلئے کردار ادا کرے گا: دفتر خارجہ
21 June 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
21 June 2026
قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کا عمل آج باضابطہ طور پر شروع ہوگا
21 June 2026