ترجمان پاسداران انقلاب نے ٹرمپ کے مذاکرات کے دعوے مسترد کر دیئے
Web Desk
25 March 2026
تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ مذاکراتی دعوؤں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں “ناکامی چھپانے کی کوشش” قرار دے دیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے اپنے ایک سخت بیان میں صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ “کیا آپ کے اندرونی اختلافات اس حد تک پہنچ گئے ہیں کہ آپ خود سے ہی مذاکرات کر رہے ہیں؟” انہوں نے واضح کیا کہ صدر ٹرمپ اپنی ناکامی کو ‘معاہدہ’ قرار دینے سے گریز کریں۔
ترجمان نے تیل کی عالمی منڈی اور معاشی نظام کے حوالے سے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی مرضی کے بغیر نہ تو تیل کی پرانی قیمتیں بحال ہوں گی اور نہ ہی پرانا نظام واپس آئے گا۔ ابراہیم ذوالفقاری کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کو ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کا خیال ذہن سے نکال دینا چاہیے، کیونکہ تہران واشنگٹن کے ساتھ موجودہ حالات میں نہیں چل سکتا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی نئی قیادت جوہری ہتھیار نہ بنانے پر رضا مند ہو گئی ہے اور وہ ایک بڑے معاہدے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ ایران اس بار “سمجھداری” سے بات کر رہا ہے اور اس نے امریکہ کو تیل و گیس سے متعلق ایک “بڑا تحفہ” دیا ہے، تاہم پاسدارانِ انقلاب کے اس تازہ بیان نے ان تمام دعوؤں پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
قطر کی عراق کے نیم خودمختار کردستان خطے پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت
17 July 2026
ایران کا امریکا پر ایک اور ’’کھلی جنگی جارحیت‘‘ کا الزام
17 July 2026
ایران کیخلاف بحری ناکہ بندی: 3 روز میں 4 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا: سینٹ کام
17 July 2026
ایران کا امریکی بحری جہاز پر حملہ، بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
17 July 2026
ایران کے مختلف شہروں میں دھماکے، خارگ جزیرے کے قریب آئل ٹینکر پر بھی حملہ: ایرانی میڈیا
17 July 2026
امریکا نے ایران میں مزید حملے کیے تو جنگ کا رخ بدل سکتا ہے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر
17 July 2026
ایرانی سپریم لیڈر کے ہر حکم پر عمل کریں گے؛ حوثی کمانڈر کا دوٹوک اعلان
17 July 2026
ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے
17 July 2026