LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان حکومت سازی کے معاملات طے پا گئے۔ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ایرانی وفد سے اہم ملاقات، باضابطہ مذاکرات سے قبل مشاورت اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی تمام شقیں ہمارے حق میں ہیں: ایرانی صدر ایران امریکہ مذاکرات آج: وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات قومی اسمبلی: 29 وزارتوں اور ڈویژنوں کے 40 کھرب 48 ارب کے 89 مطالبات زر منظور پاکستان ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر عملدرآمد کیلئے کردار ادا کرے گا: دفتر خارجہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کا عمل آج باضابطہ طور پر شروع ہوگا امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران سے مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو کی آج 73 ویں سالگرہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکہ ایران تکنیکی سطح کے مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے میناب کے مظلوم بچوں اور شہدا کو اپنے طرزِ عمل کا گواہ سمجھتے ہیں، باقر قالیباف اسحاق ڈار مصر پہنچ گئے، علاقائی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے امریکا ایران مذاکرات کل شروع ہونے کا امکان، صورتحال بہتر ہونے کا دعویٰ محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، امریکا سے معاہدے کی صورتحال پر گفتگو

امریکا نے ایران کو جنگ بندی کے لیے 15 نکاتی فارمولا بھیج دیا، جوہری پلانٹس بند کرنے کا مطالبہ

Web Desk

24 March 2026

امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کو پندرہ نکاتی امن منصوبہ بھیج دیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس منصوبے میں واشنگٹن کی جانب سے یہ بنیادی مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایرانی سرزمین پر کسی بھی قسم کے مواد کی افزودگی کا عمل فوری طور پر روک دیا جائے۔

مجوزہ معاہدے کے تحت امریکا نے ایران سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ نیطنز، اصفہان اور فردو میں قائم اپنے جوہری پلانٹس کو مکمل طور پر ختم کرے۔ مزید برآں، پندرہ نکاتی ایجنڈے میں یہ شرط بھی رکھی گئی ہے کہ تہران خطے میں اپنے ہمنوا گروہوں کی مالی معاونت بند کرے اور آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آزادانہ نقل و حمل کے لیے محفوظ زون قائم کیا جائے۔

دوسری جانب، اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا خطے میں کم از کم ایک ماہ کی عارضی جنگ بندی کا خواہش مند ہے، تاکہ اس دوران ایران کے ساتھ ان پندرہ نکات پر باقاعدہ مذاکرات کا آغاز کیا جا سکے۔