LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
قطر کی عراق کے نیم خودمختار کردستان خطے پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت ایران کا امریکا پر ایک اور ’’کھلی جنگی جارحیت‘‘ کا الزام ایران کیخلاف بحری ناکہ بندی: 3 روز میں 4 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا: سینٹ کام ایران کا امریکی بحری جہاز پر حملہ، بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران کے مختلف شہروں میں دھماکے، خارگ جزیرے کے قریب آئل ٹینکر پر بھی حملہ: ایرانی میڈیا امریکا نے ایران میں مزید حملے کیے تو جنگ کا رخ بدل سکتا ہے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر ایرانی سپریم لیڈر کے ہر حکم پر عمل کریں گے؛ حوثی کمانڈر کا دوٹوک اعلان ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے ایرانی فوجی صلاحیتیں کمزور کرنے کا مشن، امریکا کے مسلسل ساتویں رات ایران پر حملے حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے پا گیا ایرانی وزارت توانائی کی شہریوں سے بجلی کا استعمال کم کرنے کی اپیل 27 جولائی کو جب کشمیر میں ڈبے کھلیں گے تو ہر طرف شیر ہی شیر ہوگا: مریم اورنگزیب خطے کے پانیوں میں امریکی فوج کی نقل و حرکت، انکے فوجی ساز و سامان پر نظر ہے: ایران فارما سیوٹیکل صنعت کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا: مصطفیٰ کمال خلائی سائنسدانوں کے استعفوں کے بعد مودی سرکار پریشان، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور استعفوں پر پابندی لگادی

لڑنےکے بجائے بات چیت کرنابہترہے،چینی وزیرخارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو

Web Desk

24 March 2026

چینی وزیرخارجہ  وانگ یی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ امن کے ہر موقع سے فائدہ اٹھائیں اور جلد از جلد مذاکرات کا آغاز کریں۔

چینی میڈیا کے مطابق چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  تمام  مسئلے طاقت  سے نہیں بات چیت سے حل ہونے چاہئیں، امید  ہے فریقین امن بات چیت کا عمل جلد از جلد شروع کریں گے، لڑنے کے بجائے بات چیت کرنا ہمیشہ بہتر ہوتا ہےاور یہ ایران اور اس کے عوام کے مفاد میں ہے، جبکہ یہ عالمی برادری کی مشترکہ خواہشات کے مطابق بھی ہے۔

وانگ یی نے مزید کہا کہ چین غیر جانبدار اور منصفانہ مؤقف برقرار رکھے گا، خودمختاری کی خلاف ورزیوں کی مخالفت کرے گا، امن مذاکرات کو فروغ دے گا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے کام جاری رکھے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے وانگ یی کو خطے کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا اور چین کی جانب سے فراہم کردہ ہنگامی انسانی امداد پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام بیرونی جارحیت کے خلاف مزاحمت اور قومی خودمختاری و آزادی کے تحفظ کے لیے پہلے سے زیادہ متحد ہو رہے ہیں۔

عباس عراقچی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران عارضی جنگ بندی کے بجائے ایک مکمل اور جامع سیزفائر چاہتا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز تمام ممالک کے لیے کھلی ہے اور جہاز محفوظ طریقے سے گزر سکتے ہیں، تاہم وہ ممالک جو ایران کے خلاف جنگ میں شامل ہیں ان کے لیے یہ سہولت زیر غور نہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام فریق کشیدگی بڑھانے کے بجائے اسے کم کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔