ایران جنگ امریکاکی تباہ کن غلطی ہے،یورپ سے تعلقات میں بھی دراڑ پیداہوگئی، جرمن صدر
Web Desk
24 March 2026
جرمنی کے صدر فرینک والٹر نے ایران جنگ کوامریکا کی تباہ کن سیاسی غلطی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔برلن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جرمن صدر نے ایران جنگ شروع کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ ایران کے خلاف جنگ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے اور اس جنگ نے جرمنی اور امریکا کے درمیان تعلقات میں ایک بڑی دراڑ پیدا کر دی ہے۔ اس جنگ کے لیے امریکا پر ممکنہ فوری حملےکے خطرےکا جواز قابل قبول نہیں ہے اور اس کی بنیاد کمزور ہے، یہ ایک ایسی جنگ ہے جس سے باآسانی بچا جاسکتا تھا۔
جرمن صدر نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کو غیر ضروری اور سیاسی طور پر تباہ کن غلطی قرار دیتے ہوئےکہا کہ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت نے امریکا اور یورپ کے تعلقات میں ایسی تبدیلی پیدا کی ہے جس کی مثال روس کے یوکرین پر حملے کے بعد یورپ میں پیدا ہونے والی صورتحال سے دی جاسکتی ہے۔ جس طرح روس کے ساتھ تعلقات ماضی کی سطح پر واپس نہیں جاسکتے، اسی طرح امریکا اور یورپ کے تعلقات بھی اب پہلے جیسے نہیں رہیں گے۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی
23 November 2026
امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی
23 November 2026
عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد
23 November 2026
پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026