ایران، اسرائیل و امریکا جنگ: دنیا کی 20 بڑی ایئر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان
Web Desk
23 March 2026
لندن/دبئی: مشرقِ وسطیٰ میں ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگی کارروائیوں کے نتیجے میں عالمی ہوا بازی کی صنعت کو شدید مالی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اور برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، دنیا کی 20 بڑی فضائی کمپنیوں کو اب تک مجموعی طور پر 53 ارب ڈالرز کا خطیر نقصان ہو چکا ہے۔ جنگ کی وجہ سے خلیجی ممالک کے ہوائی اڈے اور پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایئر لائن انڈسٹری کورونا وبا کے بعد اپنے بدترین بحران کی لپیٹ میں آ گئی ہے۔ فضائی حدود کی بندش اور جنگی صورتحال کے باعث ایئر لائنز کے لیے ایندھن (جیٹ فیول) کی شدید قلت کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک جیٹ فیول کی قیمتیں دگنی ہو چکی ہیں، جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر ایئر لائن ٹکٹوں کی قیمتوں میں ہوش رُبا اضافے کا قوی امکان ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا یہ سلسلہ برقرار رہا تو کئی عالمی ایئر لائنز دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ سکتی ہیں۔ پروازوں کے راستوں میں تبدیلی اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی لاگت نے بین الاقوامی سفر کو مہنگا اور غیر یقینی بنا دیا ہے، جس سے عالمی معیشت اور سیاحت کے شعبے پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
قطر کی عراق کے نیم خودمختار کردستان خطے پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت
17 July 2026
ایران کا امریکا پر ایک اور ’’کھلی جنگی جارحیت‘‘ کا الزام
17 July 2026
ایران کیخلاف بحری ناکہ بندی: 3 روز میں 4 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا: سینٹ کام
17 July 2026
ایران کا امریکی بحری جہاز پر حملہ، بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
17 July 2026
ایران کے مختلف شہروں میں دھماکے، خارگ جزیرے کے قریب آئل ٹینکر پر بھی حملہ: ایرانی میڈیا
17 July 2026
امریکا نے ایران میں مزید حملے کیے تو جنگ کا رخ بدل سکتا ہے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر
17 July 2026
ایرانی سپریم لیڈر کے ہر حکم پر عمل کریں گے؛ حوثی کمانڈر کا دوٹوک اعلان
17 July 2026
ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے
17 July 2026