LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان حکومت سازی کے معاملات طے پا گئے۔ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ایرانی وفد سے اہم ملاقات، باضابطہ مذاکرات سے قبل مشاورت اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی تمام شقیں ہمارے حق میں ہیں: ایرانی صدر ایران امریکہ مذاکرات آج: وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات قومی اسمبلی: 29 وزارتوں اور ڈویژنوں کے 40 کھرب 48 ارب کے 89 مطالبات زر منظور پاکستان ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر عملدرآمد کیلئے کردار ادا کرے گا: دفتر خارجہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کا عمل آج باضابطہ طور پر شروع ہوگا امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران سے مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو کی آج 73 ویں سالگرہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکہ ایران تکنیکی سطح کے مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے میناب کے مظلوم بچوں اور شہدا کو اپنے طرزِ عمل کا گواہ سمجھتے ہیں، باقر قالیباف اسحاق ڈار مصر پہنچ گئے، علاقائی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے امریکا ایران مذاکرات کل شروع ہونے کا امکان، صورتحال بہتر ہونے کا دعویٰ محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، امریکا سے معاہدے کی صورتحال پر گفتگو

ایران نے 48 گھنٹے میں آبنائے ہرمز مکمل نہ کھولی تو سخت کارروائی ہوگی: ٹرمپ

Web Desk

22 March 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جارحانہ تیور برقرار رکھتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ تہران کے ساتھ کسی بھی قسم کے معاہدے کے خواہاں نہیں ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی عسکری قیادت ختم اور بحری و فضائی قوت تباہ ہو چکی ہے، جس کے باعث اب ایران کے پاس کوئی مؤثر دفاع باقی نہیں رہا۔

صدر ٹرمپ نے ایران کو 48 گھنٹے کی الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مقررہ وقت میں ‘آبنائے ہرمز’ کو مکمل طور پر نہ کھولا گیا تو امریکہ ایران کے پاور پلانٹس کو نشانہ بنانا شروع کر دے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس کارروائی کا آغاز ایران کے سب سے بڑے پاور پلانٹ کی تباہی سے کیا جائے گا۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ ایران کے خلاف جنگ میں اپنے مقررہ شیڈول سے کئی ہفتے آگے ہے، تاہم انہوں نے اس کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

دوسری جانب، ایرانی حکام نے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد کسی بھی قسم کے مذاکرات کی پیشکش کو دو ٹوک انداز میں مسترد کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل دونوں فریقین کے درمیان پسِ پردہ بات چیت کے اشارے ملے تھے، مگر حالیہ بیان بازی اور حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی ایک بار پھر انتہا پر پہنچ گئی ہے اور عالمی منڈی میں توانائی کی ترسیل کے حوالے سے تشویش پیدا ہو گئی ہے۔