قومی ایئر لائن کی نجکاری کے حوالے سے تمام مراحل مکمل کرنے کی ہدایت
Web Desk
20 November 2025
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان انٹر نیشنل ایئرلایئنز کے امور پر اہم اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس، اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس کے وزیراعظم نے قومی ایئر لائن کی نجکاری کے حوالے سے تمام مراحل تیز رفتاری اور شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے وزیراعظم کی پی آئی اے کی فلیٹ میں قابل پرواز طیاروں کی تعداد بڑھانے کے لئے لائحہ عمل ترتیب دینے کی ہدایت بھی کی۔ مزید برآں وزیراعظم نے پی آئی اے کی پروازوں کی بروقت روانگی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔
اجلاس کو پی آئی اے کی نجکاری اور اس حوالے سے بزنس پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے حوالےسے سے 4 پارٹیز کو پری-کوالیفائی کیا گیا ہے ؛ جلد ہی پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے بڈنگ ہو گی. اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز کی نجکاری ہو گی ۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ نجکاری کے حوالے سے یہ شرط رکھی گئی ہے کہ نجکاری کے بعد پی آئی اے کا نام اور اس کی تھیم نہیں بدلی جائے گی۔
اجلاس کو پی آئی اے کی نجکاری کے حوالےسے بزنس پلان سے بھی آگاہ کیا گیا ۔بزنس پلان کے تحت 2029 میں پی آئی اے فلیٹ میں قابل پرواز طیاروں کی تعداد 18 سے بڑھا کر 38 کی جائے گی۔ اس وقت قومی ایئر لائن 30 سے زائد شہروں میں سروس مہیا کر رہی ہے ؛ بزنس پلان کی تحت 2029 تک پی آئی اے کی سروسز کی 40 سے زائد شہروں تک بڑھائی جائے گی۔
اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ؛ 100 انڈیکس میں 3130 پوائنٹس کی بڑی کمی، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے
11 July 2026
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور سپاٹ کارگو حاصل کر لیا
11 July 2026
اسرائیل لبنان جنگ بندی پر عمل درآمد کیلئے امریکی فوجی وفد بیروت پہنچ گیا
11 July 2026
نصیر آباد میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ تشدد سے جاں بحق، قتل کا مقدمہ درج
11 July 2026
بے قابو 22 ویلر ٹریلر سڑک کنارے بیٹھے مزدوروں پر الٹ گیا، 2مزور جان بحق
11 July 2026
شپنگ، بندرگاہوں اور گوادر کی ترقی کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان
11 July 2026
بھارت اور افغانستان کا ڈی این اے ایک ہے‘، نئی دہلی میں افغان وزیرِ زراعت عطاء اللہ عمری کا متنازع بیان
11 July 2026
ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے مکمل تباہ کرنے کے احکامات دیے جا چکے: ٹرمپ
11 July 2026