امریکا کے بغیر نیٹو ایک کاغذی شیر ہے، ٹرمپ کی شدید تنقید
Web Desk
20 March 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کے اتحادی ممالک پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں ایران جنگ میں شامل نہ ہونے پر بزدل قرار دے دیا۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ امریکا کے بغیر نیٹو ایک کاغذ کا شیر ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اتحادی ممالک نےجوہری صلاحیت رکھنے والے ایران کو روکنے کی لڑائی میں شامل ہونے سے گریز کیا۔
ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ اب جبکہ یہ جنگ عسکری طور پر جیت لی گئی ہے اور اتحادیوں کے لیے خطرہ کم ہے، وہ تیل کی بلند قیمتوں پر شکایت کر رہے ہیں لیکن آبنائے ہرمز کو کھولنے میں مدد نہیں کرنا چاہتے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کو کھولنا ایک سادہ فوجی اقدام ہے لیکن اس کے باوجود اتحادی اس میں حصہ لینے سے گریزاں ہیں۔ٹرمپ نے اپنی پوسٹ کے آخر میں کہا کہ یہ نیٹو کے لیے بہت آسان اور کم خطرے والا کام ہے مگر وہ بزدل ہیں اور ہم اسے یاد رکھیں گے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان حکومت سازی کے معاملات طے پا گئے۔
21 June 2026
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ایرانی وفد سے اہم ملاقات، باضابطہ مذاکرات سے قبل مشاورت
21 June 2026
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی تمام شقیں ہمارے حق میں ہیں: ایرانی صدر
21 June 2026
ایران امریکہ مذاکرات آج: وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات
21 June 2026
قومی اسمبلی: 29 وزارتوں اور ڈویژنوں کے 40 کھرب 48 ارب کے 89 مطالبات زر منظور
21 June 2026
پاکستان ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر عملدرآمد کیلئے کردار ادا کرے گا: دفتر خارجہ
21 June 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
21 June 2026
قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کا عمل آج باضابطہ طور پر شروع ہوگا
21 June 2026