امریکا کا آبنائے ہرمزکھلوانےکے لیے آپریشن، طیارے اورہیلی کاپٹرزتعینات
Web Desk
20 March 2026
امریکا نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے لیے ایک مرحلہ وار فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے جس کے تحت کم بلندی پر پرواز کرنے والے اے-10 وار تھوگ طیارے اور اپاچی ہیلی کاپٹرز تعینات کیے گئے ہیں۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق جنرل ڈین کین نے بتایا کہ امریکی طیارے ایران کے جنوبی ساحل کے قریب تیز رفتار کشتیوں اور ڈرونز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
اس کارروائی کا مقصد ان بارودی سرنگوں، مسلح کشتیوں اور کروز میزائلوں کو ختم کرنا ہے جن کی وجہ سے مارچ کے آغاز سے آبنائے ہرمز بند ہے۔
امریکی حکام کے مطابق اگر یہ آپریشن کامیاب ہوتا ہے تو امریکی جنگی بحری جہاز خلیج میں تجارتی جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کر سکیں گے۔
آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث عالمی معیشت شدید متاثر ہوئی ہے۔ یہ گزرگاہ دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل برآمدات کے لیے استعمال ہوتی ہے اور اس کی بندش کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمتیں بڑھ کر 119 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھیں جو بعد میں تقریباً 108 ڈالر پر آگئیں۔
امریکی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اس آبی راستے کو مکمل طور پر محفوظ بنانے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں کیونکہ ایران کے پاس ساحلی علاقوں میں بڑی تعداد میں بارودی سرنگیں، ٹرکوں پر نصب کروز میزائل اور زیر زمین چھپائے گئے حملہ آور بحری وسائل موجود ہیں۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026