امریکا امارات کو پیٹریاٹ میزائل سمیت 7 ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرے گا: امریکی اخبار
Web Desk
20 March 2026
امریکی اخبار کے مطابق امریکا نے متحدہ عرب امارات کو تقریباً 7 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کی باقاعدہ منظوری بھی دے دی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس پیکج میں 5.6 ارب ڈالر کے پیٹریاٹ میزائل سسٹمز اور 1.3 ارب ڈالر کے جدید جنگی ہیلی کاپٹر شامل ہوں گے۔امریکا اس سے قبل بھی خلیجی ممالک کو 16.5 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار فروخت کرنے کا اعلان کر چکا ہے، جس سے خطے میں دفاعی سرگرمیوں میں اضافہ متوقع ہے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا جس میں ایران کے حملوں اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے امارات میں شہریوں اور اہم تنصیبات پر حملوں کی مذمت بھی کی۔
متعلقہ عنوانات
پاک بحریہ کا فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے تیمور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
21 April 2026
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں میں تیزی کیلئے نیا نظام منظور
21 April 2026
چینی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات: امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف، مکمل اعتماد کا اظہار
21 April 2026
آئی ایم ایف کا شکنجہ مزید سخت: 11 نئی شرائط عائد، پاکستان کی 2027 تک اصلاحات مکمل کرنے کی یقین دہانی
21 April 2026
بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش دوسرے سال میں داخل
21 April 2026
حج فلائٹ آپریشن میں تیزی، مزید 3510 عازمین آج سعودی عرب روانہ ہوں گے
21 April 2026
امریکا کا تجارتی جہاز پر قبضہ،ایران نے اقوام متحدہ میں شکایت درج کروا دی
21 April 2026
عالمی سفارت کاری کا مرکز اسلام آباد: ایران امریکہ مذاکرات کے لیے ریڈ زون سیل
21 April 2026