LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاک بحریہ کا فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے تیمور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں میں تیزی کیلئے نیا نظام منظور چینی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات: امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف، مکمل اعتماد کا اظہار آئی ایم ایف کا شکنجہ مزید سخت: 11 نئی شرائط عائد، پاکستان کی 2027 تک اصلاحات مکمل کرنے کی یقین دہانی حج فلائٹ آپریشن میں تیزی، مزید 3510 عازمین آج سعودی عرب روانہ ہوں گے امریکا کا تجارتی جہاز پر قبضہ،ایران نے اقوام متحدہ میں شکایت درج کروا دی عالمی سفارت کاری کا مرکز اسلام آباد: ایران امریکہ مذاکرات کے لیے ریڈ زون سیل سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر کے فنڈز موصول پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان خیبرپختونخوا کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی ٹرمپ مذاکرات کی میز کو ہتھیار ڈالنے میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں: باقر قالیباف ایران سے ہونے والا معاہدہ جلد اور اوباما دور کے معاہدے سے بہتر ہوگا: امریکی صدر اسرائیل اور لبنان کے درمیان امن مذاکرات جمعرات کو واشنگٹن میں ہوں گے ریڈ زون کے اداروں میں 21 اپریل کو ورک فرام ہوم کا فیصلہ : نوٹیفکیشن جاری ایرانی وفد کا امریکاسے مذاکرات کیلیے اسلام آبادآنے کاامکان، برطانوی نیوزایجنسی

ایران، لبنان میں امریکی اسرائیلی جارحیت جاری، جواب میں حیفہ ریفائنری، ایف 35 نشانہ

Web Desk

20 March 2026

مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ 21ویں روز میں داخل ہو گئی ہے جہاں لبنان میں اسرائیلی جارحیت کے سائے میں عید منائی جا رہی ہے جبکہ ایران پر رات بھر امریکی اور اسرائیلی حملے جاری رہے۔ ایرانی جوابی کارروائی میں اسرائیل کی حیفہ آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا جس سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، جبکہ ایران نے امریکی ایف 35 طیارے کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایران میں عید الفطر کل منائی جائے گی تاہم تہوار کے موقع پر بھی حملے جاری ہیں اور شہری علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔ جنگ کے آغاز سے اب تک ایران میں 3 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں سینکڑوں بچے اور عام شہری شامل ہیں، جبکہ لبنان میں بھی تقریباً ایک ہزار افراد شہید اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

فلسطین میں اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ میں نماز عید کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی، جس پر مسلمانوں نے مسجد کے باہر نماز ادا کی۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، کویت اور بحرین میں میزائل اور ڈرون حملوں کے خدشات کے پیش نظر فضائی دفاعی نظام فعال کر دیے گئے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یورپی یونین نے جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ممکنہ نقل مکانی کے خدشات کے پیش نظر تیاری مکمل رکھنے پر زور دیا ہے۔

ادھر امریکا مزید جنگی جہاز اور فوج خطے میں بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے جبکہ رپورٹس کے مطابق اب تک متعدد امریکی طیارے تباہ یا نقصان کا شکار ہو چکے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ بنیادی ڈھانچے پر مزید حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے، جبکہ ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے اپنی فضائی دفاعی صلاحیت میں بہتری کا عندیہ دیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے بھی ایران کے اہم گیس فیلڈ پر حملے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید کارروائیوں کو امریکی دباؤ پر روکا گیا۔