ملک بھر سے آج مشرق وسطیٰ کی 40 پروازیں منسوخ
Web Desk
19 March 2026
کراچی/اسلام آباد: پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ کے لیے معطل شدہ فلائٹ آپریشن میں بتدریج بہتری آنا شروع ہو گئی ہے، تاہم اب بھی شیڈولنگ کے مسائل کے باعث ملک بھر سے مشرقِ وسطیٰ کی 40 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق، العین سے لاہور، اسلام آباد اور پشاور کے لیے 10 پروازوں کی آمد متوقع ہے، جبکہ دوحہ سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے لیے پروازیں شیڈول کے مطابق آپریٹ ہو رہی ہیں۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں سب سے زیادہ تعداد کراچی کی ہے جہاں سے دوحہ، بحرین، ابوظہبی اور دبئی کی 13 پروازیں آپریٹ نہیں ہو سکیں۔
اس کے علاوہ لاہور سے 8، اسلام آباد سے 7، پشاور سے 10 اور ملتان ایئرپورٹ سے مشرقِ وسطیٰ کی 2 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حالات بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ پروازوں کا سلسلہ دوبارہ معمول پر لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ مسافروں کی پریشانی میں کمی لائی جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ
18 July 2026
پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری
18 July 2026
ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان
18 July 2026
امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ
18 July 2026
امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس
18 July 2026
واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ
18 July 2026
اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید
18 July 2026
ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی
18 July 2026