LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک ایران کے جنگ بندی قبول کرنے سے امریکا کو بحری ناکہ بندی مضبوط بنانے کا موقع ملا، محسن رضائی یمنی حکومت کی کویت، بحرین، قطر اور اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت پاسداران انقلاب کی بحریہ کا بوشہر کے اوپر امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ آپریشن ’’الفارس الشہم 3‘‘: اماراتی طیارہ مزید 100 ٹن امدادی سامان لے کر غزہ پہنچ گیا مصنوعی ذہانت جدت کیساتھ گورننس کے نئے چیلنجز بھی لارہی ہے: چینی صدر

ملک بھر میں بوہری برادری آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے

Web Desk

19 March 2026

کراچی: ملک بھر میں مقیم بوہری برادری آج مذہبی جوش و جذبے اور روایتی عقیدت کے ساتھ عید الفطر منا رہی ہے۔ اس سلسلے میں کراچی سمیت مختلف شہروں میں نمازِ عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔

عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع کراچی کے علاقے صدر میں واقع طاہری مسجد میں ہوا، جہاں بوہری جماعت سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے نماز ادا کی۔ اس کے علاوہ پان منڈی، سولجر بازار، بلوچ کالونی اور حیدری کی مساجد میں بھی نمازِ عید کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔ نماز کے اختتام پر ملک و قوم کی بقا، سلامتی اور امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

نماز کی ادائیگی کے بعد برادری کے افراد نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور گلے مل کر خوشیوں کا تبادلہ کیا۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے مساجد اور عید گاہوں کے باہر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے، جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات رہے۔