LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان حکومت سازی کے معاملات طے پا گئے۔ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ایرانی وفد سے اہم ملاقات، باضابطہ مذاکرات سے قبل مشاورت اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی تمام شقیں ہمارے حق میں ہیں: ایرانی صدر ایران امریکہ مذاکرات آج: وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات قومی اسمبلی: 29 وزارتوں اور ڈویژنوں کے 40 کھرب 48 ارب کے 89 مطالبات زر منظور پاکستان ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر عملدرآمد کیلئے کردار ادا کرے گا: دفتر خارجہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کا عمل آج باضابطہ طور پر شروع ہوگا امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران سے مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو کی آج 73 ویں سالگرہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکہ ایران تکنیکی سطح کے مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے میناب کے مظلوم بچوں اور شہدا کو اپنے طرزِ عمل کا گواہ سمجھتے ہیں، باقر قالیباف اسحاق ڈار مصر پہنچ گئے، علاقائی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے امریکا ایران مذاکرات کل شروع ہونے کا امکان، صورتحال بہتر ہونے کا دعویٰ محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، امریکا سے معاہدے کی صورتحال پر گفتگو

توانائی تنصیبات پر امریکی اور اسرائیلی حملے: ایران کا اقوام متحدہ کو خط

Web Desk

18 March 2026

ایران نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کے صدر کو خط ارسال کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل پر توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کر دیا۔

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں جبکہ ملک بھر میں شہری بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا، جس کی مکمل بین الاقوامی ذمہ داری امریکہ اور اسرائیل پر عائد ہوتی ہے۔

ایرانی سفیر نے بتایا کہ 18 مارچ 2026 کی صبح جنوبی ایران میں گیس کی شہری تنصیبات، خصوصاً جنوبی پارس گیس فیلڈ اور اسلویہ کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملوں کے نتیجے میں جنوبی پارس گیس فیلڈ کے متعدد فیز عارضی طور پر بند ہو گئے ہیں جبکہ نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ یہ تنصیبات توانائی کی فراہمی، معاشی استحکام اور لاکھوں شہریوں کی فلاح کے لیے نہایت اہم ہیں، جنہیں نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ایران نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے کیونکہ یہ صورتحال عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔