LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک ایران کے جنگ بندی قبول کرنے سے امریکا کو بحری ناکہ بندی مضبوط بنانے کا موقع ملا، محسن رضائی یمنی حکومت کی کویت، بحرین، قطر اور اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت پاسداران انقلاب کی بحریہ کا بوشہر کے اوپر امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ آپریشن ’’الفارس الشہم 3‘‘: اماراتی طیارہ مزید 100 ٹن امدادی سامان لے کر غزہ پہنچ گیا

کراچی سمیت سندھ بھر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور ژالہ باری کا امکان

Web Desk

18 March 2026

کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک، تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھرپارکر، ٹھٹھہ، بدین، میرپور خاص، مٹھی، عمرکوٹ، جامشورو اور حیدرآباد کے ساتھ ساتھ کراچی میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، جبکہ کشمور، دادو، جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور خیرپور میں بھی موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق بعض علاقوں میں ژالہ باری کا خدشہ بھی موجود ہے، جس کے باعث گاڑیوں، کمزور ڈھانچوں اور زرعی فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے دوران غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں اور ڈرائیونگ کے دوران خصوصی احتیاط برتیں۔

قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ مکمل طور پر الرٹ رہیں اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کریں۔