محکمہ داخلہ نے جماعت اسلامی کو مینارپاکستان پر اجتماع کی اجازت دیدی
Web Desk
20 November 2025
محکمہ داخلہ پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کی سفارش پرجماعت اسلامی کو مینار پاکستان پر دینی، دعوتی اور اصلاحی اجتماع کی اجازت دے دی۔
جماعت اسلامی نے 21 سے 23 نومبر تک دینی، دعوتی، اصلاحی اجتماع کیلئے این او سی کی درخواست کی تھی،ڈپٹی کمشنر لاہور کی سفارش پر دفعہ 144 میں مخصوص نرمی کا فیصلہ کیا گیا، مخصوص اور محدود اجازت کو دفعہ 144 کے حکم نامے کا حصہ بنا دیا گیا۔
یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے اصلاحی اجتماع کیلئے 20 اکتوبر کو این او سی جاری کیا تھا جس کی توثیق کیلئے درخواست کی گئی، اجتماع کی اجازت سخت شرائط و ضوابط کے ساتھ مشروط قرار دی گئی ہے۔
اجازت نامے کے مطابق منتظمین کو ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر من و عن عملدرآمد کرنا ہوگا، اجتماع کی اجازت منتظمین کے حلف نامے اور ذمہ داری قبول کرنے کی بنیاد پر دی گئی، انتظامیہ سٹیج سکیورٹی، خواتین و حضرات کیلئے علیحدہ انکلوژرز اور ہنگامی راستوں کی ذمہ دار ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
مسلح تنازع: یمن میں غذائی بحران سنگین ہونے کا خدشہ، اقوام متحدہ نے خبردار کر دیا
22 September 2026
نیوزی لینڈ میں کاربن کریڈٹ حاصل کرنے کیلئے پائن کے جنگلات لگانے میں تیزی
22 September 2026
قطر کا خلیجی ممالک سے ایران سے اچھے تعلقات قائم کرنے کا مطالبہ
22 September 2026
مکہ الائنس مثبت اور بہترین انداز میں آگے بڑھ رہا ہے: ترکیہ
22 September 2026
ایم کیو ایم قیادت جو زبان استعمال کر رہی ہے وہ ناقابل برداشت ہے: شرجیل میمن
22 September 2026
اسلام آباد کو سومنات بنانے کی سازش قوم مسترد کر دے گی: احسن اقبال
22 September 2026
وزیراعظم کا امیر جماعت اسلامی سے رابطہ، مارچ ملتوی کرنے کی درخواست
22 September 2026
تحریک انصاف کو اسلام آباد پر دھاوا نہیں بولنے دیں گے: عابد شیر علی
22 September 2026