LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک ایران کے جنگ بندی قبول کرنے سے امریکا کو بحری ناکہ بندی مضبوط بنانے کا موقع ملا، محسن رضائی یمنی حکومت کی کویت، بحرین، قطر اور اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت پاسداران انقلاب کی بحریہ کا بوشہر کے اوپر امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ آپریشن ’’الفارس الشہم 3‘‘: اماراتی طیارہ مزید 100 ٹن امدادی سامان لے کر غزہ پہنچ گیا

اسرائیل کا ایران میں دنیاکی سب سے بڑی گیس فیلڈ پر حملہ

Web Desk

18 March 2026

اسرائیلی فوج نے ایران میں دنیا کی سب سے بڑی گیس فیلڈ کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں دنیا کے سب سے بڑے قدرتی گیس کے ذخیرے ساؤتھ پارس میں قائم ایک پیٹروکیمیکل کمپلیکس کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

ساؤتھ پارس گیس فیلڈ ایران کے جنوبی ساحلی علاقے عسلویہ کے قریب خلیج فارس میں واقع ہے اور اسے دنیا کا سب سے بڑا قدرتی گیس ذخیرہ تصور کیا جاتا ہے جو ایران اور قطر کی گیس فیلڈ ہے اور عالمی توانائی کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ گیس فیلڈ ایران کی گھریلو قدرتی گیس کی ضروریات کا تقریباً 70 فیصد پورا کرتی ہے۔ ایران اس بڑے ذخیرے کو 1990 سے توانائی کے شعبے میں قطر کے ساتھ مشترکہ طور پر استعمال کر رہا ہے۔

گزشتہ برس جون میں  12 روزہ جنگ کے دوران بھی اسرائیل نے اس گیس فیلڈ میں ایرانی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔