علی لاریجانی اورمیجرجنرل غلام رضا سمیت دیگرشہدا کی نمازجنازہ ادا
Web Desk
18 March 2026
تہران میں علی لاریجانی اور میجر جنرل غلام رضا سمیت درجنوں افراد کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ایران کے دارالحکومت تہران میں سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی، بسیج کے کمانڈر میجر جنرل غلام رضا سلیمانی اور بحریہ کے درجنوں اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی ۔
پاسدارانِ انقلاب سے منسلک نیوز ایجنسی تسنیم کے مطابق ان افراد کی نمازِ جنازہ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔علی لاریجانی 17 مارچ کو تہران میں اپنے بیٹے کے ہمراہ ایک اسرائیلی حملے میں شہیدہوگئے تھے، جبکہ بسیج کے کمانڈر کی شہادت بھی اسرائیلی فضائی حملے میں ہی ہوئی تھی۔
اس کے علاوہ 4 مارچ کو امریکی بحریہ کے حملے میں سری لنکا کے قریب ایرانی جہاز آئی آر آئی ایس دینا تباہ ہوا تھا، جس میں درجنوں ایرانی بحری اہلکارشہیدہوئے تھے۔
متعلقہ عنوانات
سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا
18 July 2026
ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ
18 July 2026
پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری
18 July 2026
ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان
18 July 2026
امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ
18 July 2026
امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس
18 July 2026
واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ
18 July 2026
اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید
18 July 2026