وزیراعظم کی زیر صدارت رمضان ریلیف پیکج 2026 کا جائزہ اجلاس، 89 فیصد مستحقین کو ادائیگیاں مکمل
Web Desk
18 March 2026
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت بدھ، 18 مارچ 2026 کو رمضان ریلیف پیکج 2026 کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ رمضان پیکج 2026 کے تحت اب تک 89 فیصد مستحق افراد کو شفاف طریقے سے ادائیگیاں فراہم کی جا چکی ہیں۔ وزیراعظم نے تمام متعلقہ اداروں کو اس کامیاب اور شفاف عمل پر خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم نے ہدایت دی کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تمام ادائیگیاں بھی سوشل پروٹیکشن والٹس کے ذریعے یقینی بنائی جائیں۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ اب تک 1,955,620 ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی جا چکی ہیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ رمضان پیکج کے حوالے سے ملک بھر میں ایک بھرپور آگاہی مہم چلائی گئی، جس میں پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے مستحقین تک معلومات پہنچائی گئی۔ 9999 ہیلپ لائن پر 1.7 ملین کالز موصول ہوئیں جبکہ 2.7 ملین ایس ایم ایس بھیجے گئے۔سوشل پروٹیکشن والٹس کے استعمال نے ڈیجیٹل نظام میں صنفی تقسیم کو کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد اور دیگر اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
متعلقہ عنوانات
سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا
18 July 2026
26 نومبر احتجاج کیس: عمر ایوب اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری
18 July 2026
ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ
18 July 2026
پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری
18 July 2026
ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان
18 July 2026
امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ
18 July 2026
امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس
18 July 2026
واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ
18 July 2026