سری لنکا کی فٹز ایئر یکم اپریل سے لاہور کے لیے پروازیں شروع کرے گی
Web Desk
18 March 2026
کراچی: پاکستان کے ایوی ایشن شعبے کے لیے خوشخبری، سری لنکا کی ایئرلائن فٹز ایئر یکم اپریل سے لاہور کے لیے فضائی آپریشن شروع کرے گی۔
ابتدائی طور پر فٹز ایئر کولمبو سے لاہور کے درمیان ہفتہ وار دو پروازیں چلائے گی۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرلائن کو فضائی آپریشن کی اجازت دے دی ہے، اور لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ سلاٹس بھی فراہم کر دیے گئے ہیں۔
فٹز ایئر بدھ اور ہفتے کے دن پروازیں چلائے گی اور اس کے لیے ایئر بس 320 طیارے استعمال کیے جائیں گے۔ نئی ایئرلائن کی آمد سے پاکستان میں نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی اور ملکی ایوی ایشن سیکٹر میں سرمایہ کاری اور اعتماد میں اضافہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق یہ اقدام پاکستان کے ایوی ایشن سیکٹر کے لیے مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، خاص طور پر خطے میں موجود جنگی صورتحال کے باوجود غیرملکی ایئرلائنز کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا
18 July 2026
26 نومبر احتجاج کیس: عمر ایوب اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری
18 July 2026
ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ
18 July 2026
پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری
18 July 2026
ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان
18 July 2026
امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ
18 July 2026
امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس
18 July 2026
واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ
18 July 2026