پی ٹی آئی کا عید کے بعد ‘بانی پی ٹی آئی رہائی امن موومنٹ’ شروع کرنے کا اعلان، وزیراعلیٰ کے پی قیادت کریں گے
Web Desk
18 March 2026
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور صوبائی صدر خیبرپختونخوا جنید اکبر خان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پرامن تحریک کے آغاز کا اعلان کر دیا۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ “بانی پی ٹی آئی رہائی امن موومنٹ” عید کے بعد باقاعدہ طور پر شروع کی جائے گی، جبکہ اس کی قیادت خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کریں گے۔ تحریک کے مرکزی اور ضلعی رہنماؤں کے ناموں کا اعلان بھی عید کے بعد کیا جائے گا۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اس تحریک کا مقصد آئین اور قانون کی بحالی، بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور ہر پاکستانی کی حقیقی آزادی کا حصول ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ملک میں جھوٹے مقدمات بنائے گئے اور ہزاروں افراد قید ہیں، جبکہ لوگوں کو ڈرایا اور دھمکایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کروڑوں نوجوان مایوسی کا شکار ہیں، غربت میں اضافہ ہو رہا ہے اور معیشت تباہی کے دہانے پر ہے، ایسے میں ملک کو درست سمت میں لے جانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
جنید اکبر خان نے کہا کہ یہ ایک مکمل پرامن تحریک ہوگی اور پاکستان تحریک انصاف جمہوری طریقے سے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کی جانب سے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، تاہم پارٹی اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرے گی۔
انہوں نے خطے کی کشیدہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ عوام ان کی بات سنتے ہیں اور ملک کو اس وقت مضبوط قیادت کی ضرورت ہے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے مسلم امہ کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا اور ایران سے متعلق حالیہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا۔
متعلقہ عنوانات
سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا
18 July 2026
26 نومبر احتجاج کیس: عمر ایوب اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری
18 July 2026
ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ
18 July 2026
پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری
18 July 2026
ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان
18 July 2026
امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ
18 July 2026
امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس
18 July 2026
واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ
18 July 2026