LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور پرتگال میں شراکت داری کا نیا دور پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز 8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی

اسحاق ڈار کا سعودی عرب کا دورہ، علاقائی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے

Web Desk

18 March 2026

اسلام آباد: اسحاق ڈار 18 سے 19 مارچ تک سعودی عرب کا اہم دورہ کریں گے، جہاں وہ ریاض میں علاقائی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

یہ دورہ سعودی وزیرِ خارجہ کی دعوت پر کیا جا رہا ہے، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور سیکیورٹی چیلنجز پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔اس موقع پر اسحاق ڈار پاکستان کی جانب سے برادر ممالک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سیاسی آزادی کی مکمل حمایت کا اظہار کریں گے۔وزیرِ خارجہ تمام ممالک کی سرزمین پر ہونے والے حملوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کریں گے اور جاری تنازع کے جلد حل پر زور دیں گے۔وہ مذاکرات اور سفارتکاری کی بحالی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو بھی نمایاں کریں گے۔اسحاق ڈار اس عزم کا اعادہ کریں گے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے اپنا مؤثر کردار جاری رکھے گا۔