LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

کنٹونمنٹ بورڈ کے ملازمین سول سرونٹس کی تعریف میں شامل نہیں سپریم کورٹ

Web Desk

18 March 2026

سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ملازمین سول سرونٹس کی تعریف میں شامل نہیں ہوتے اور اسی بنا پر فیڈرل سروس ٹریبونل (FST) کا 20 نومبر 2023 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ سروس ٹریبونلز ایکٹ سے سیکشن 2 اے کے خاتمے کے بعد کنٹونمنٹ بورڈ ملازمین فیڈرل سروس ٹریبونل سے رجوع نہیں کر سکتے۔ ان کے سروس معاملات پاکستان کنٹونمنٹ سرونٹس رولز 1954 کے تحت چلیں گے، اور متاثرہ ملازمین محکمانہ کارروائی کے خلاف آرٹیکل 199 کے تحت ہائی کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے ہدایت دی کہ ملازم قیصر محمود کے خلاف نئی انکوائری تین ماہ کے اندر مکمل کی جائے اور اسے اپنی دفاعی بات رکھنے کا مکمل موقع دیا جائے۔ یہ فیصلہ اس واقعے کے تناظر میں آیا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ سیالکوٹ نے سرکاری رہائش گاہ کرائے پر دینے اور غیر حاضری کے الزام پر قیصر محمود کو ملازمت سے برخاست کیا تھا۔ فیڈرل سروس ٹریبونل نے اس ملازم کی برطرفی کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر دوبارہ انکوائری کا حکم دیا تھا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔