LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک ایران کے جنگ بندی قبول کرنے سے امریکا کو بحری ناکہ بندی مضبوط بنانے کا موقع ملا، محسن رضائی یمنی حکومت کی کویت، بحرین، قطر اور اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت پاسداران انقلاب کی بحریہ کا بوشہر کے اوپر امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

مشرق وسطیٰ کی صورتحال، ملک کے 92 بین الاقوامی پروازیں آج منسوخ

Web Desk

18 March 2026

ملک کے بین الاقوامی ایئرپورٹس سے آج مشرق وسطیٰ کے مختلف ایئرپورٹس کے لیے دوطرفہ 92 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

کراچی ایئرپورٹ سے آج دوحہ، کویت، بحرین، ایران، عراق اور دیگر پروازیں منسوخ ہوئیں، اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی، دوحہ، بحرین، کویت اور مسقط کے لیے 28 پروازیں منسوخ کی گئیں۔لاہور، پشاور، ملتان اور سیالکوٹ ایئرپورٹس سے بھی متعدد پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ فیصل آباد ایئرپورٹ پر آپریشن معمول کے مطابق جاری رہا۔گذشتہ 19 دنوں میں مشرق وسطیٰ کے لیے مجموعی طور پر 1,822 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔