LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک ایران کے جنگ بندی قبول کرنے سے امریکا کو بحری ناکہ بندی مضبوط بنانے کا موقع ملا، محسن رضائی یمنی حکومت کی کویت، بحرین، قطر اور اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت پاسداران انقلاب کی بحریہ کا بوشہر کے اوپر امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

مریم نواز سے چین کے نئے قونصل جنرل سن یان کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر زور

Web Desk

18 March 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے لاہور میں متعین چین کے نئے قونصل جنرل سن یان نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور چین کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری اور دیرینہ مثالی دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے چین کی جانب سے دورے کی دعوت کو شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔ انہوں نے سی پیک (CPEC) کے فروغ، دفاعی تعاون اور عالمی سطح پر کشیدگی کم کرنے میں چین کے کلیدی کردار کو سراہا۔ ملاقات میں پنجاب حکومت اور چینی قونصل خانے کے درمیان تجارت، انفراسٹرکچر، توانائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

مریم نواز شریف نے پنجاب میں صنعتی ترقی اور لاجسٹک کوریڈورز کے ذریعے معاشی اہداف کے حصول پر زور دیا، جبکہ چینی قونصل جنرل سن یان نے دونوں ممالک کے تعلقات کو باہمی احترام اور غیر متزلزل یکجہتی کی روشن مثال قرار دیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ چین پنجاب میں تکنیکی اور معاشی ترقی کے منصوبوں میں اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔