ملک گیر بارشوں کا سلسلہ: کراچی میں بادل گرجنے اور پنجاب سمیت کئی شہروں میں جل تھل، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
Web Desk
18 March 2026
ملک کے مختلف شہروں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، رحیم یار خان، ملتان، سوگودھا اور چونیاں سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل برس رہے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان، میانوالی، کالاباغ، چشمہ کندیاں، بنوں، جنوبی وزیرستان اور گردونواح میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی مقامات پر نشیبی علاقے زیر آب آگئے، سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
سندھ کے شہروں گھوٹکی، اوباڑو، میرپور ماتھیلو، دادو جبکہ بلوچستان کے شہر مستونگ اور گردونواح اور آزاد کشمیر میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے 25 مارچ تک ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کر دیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026