LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک ایران کے جنگ بندی قبول کرنے سے امریکا کو بحری ناکہ بندی مضبوط بنانے کا موقع ملا، محسن رضائی یمنی حکومت کی کویت، بحرین، قطر اور اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت پاسداران انقلاب کی بحریہ کا بوشہر کے اوپر امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

فیفا ورلڈکپ، فیفا کا ایران کے میچز امریکہ سے منتقل نہ کرنے اعلان

Web Desk

18 March 2026

فیفا نے ایران کے ورلڈ کپ میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

فیفا ترجمان کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2026 کے تمام میچز طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے اور کسی قسم کی تبدیلی زیر غور نہیں۔ترجمان نے بتایا کہ 6 دسمبر 2025 کو جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق ہی ٹیموں کے درمیان مقابلے کروانے کی تیاری جاری ہے اور ایونٹ میں شامل تمام ٹیموں سے مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے۔فیفا کے اس فیصلے کے بعد ایران کے وزیر کھیل نے ممکنہ بائیکاٹ کا عندیہ دیا ہے، جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہونے کا خدشہ ہے۔اس سے قبل ایران فٹ بال فیڈریشن نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنے میچز امریکا کے بجائے میکسیکو منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔فیڈریشن کے صدر مہدی تاج کا کہنا تھا کہ حالات کے تناظر میں ٹیم کے امریکا جانے پر تحفظات ہیں، لہٰذا میچز کو میکسیکو منتقل کیا جائے۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی حالیہ بیان میں ایران ٹیم کے امریکا آنے پر سکیورٹی خدشات کا ذکر کیا تھا۔فیفا کے فیصلے کے بعد اب ایران کے ممکنہ ردعمل اور ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے صورتحال پر عالمی نظریں مرکوز ہیں۔