ایران کے آپریشن ’وعدہ صادق 4‘ کی 58 ویں لہر،اسرائیل اور امریکی اڈوں پر بڑے حملے
Web Desk
17 March 2026
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اس نے آپریشن ’وعدہ صادق 4‘ کے تحت حملوں کی 58 ویں لہر میں اسرائیل اور خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔
پاسدارانِ انقلاب کے بیان کے مطابق یہ وسیع کارروائی صبح کے وقت شروع کی گئی اور اسے رمضان جنگ کے شہید بچوں کے نام کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ یہ حملے خاص طور پر مناب اسکول واقعے کے متاثرین اور حالیہ کشیدگی میں جاں بحق ہونے والے تین روزہ بچے مجتبیٰ کی یاد میں کیے گئے۔
پاسداران کے مطابق آپریشن میں انتہائی درست اور بھاری میزائلوں کا استعمال کیا گیا جن میں 2 ٹن وزنی وارہیڈ سے لیس خرمشہر میزائل، متعدد وارہیڈ والے قدر میزائل، جدید فتاح اور خیبر شکن میزائل شامل ہیں۔
اس کے علاوہ فتح اور قیام جیسے درمیانی فاصلے کے میزائل اور بڑی تعداد میں خودکش ڈرونز بھی استعمال کیے گئے۔پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ حملوں میں مقبوضہ علاقوں کے شمالی اور وسطی حصوں میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا جن میں نہاریا، بیت شمش، تل ابیب اور مغربی بیت القدس شامل ہیں۔ ان کارروائیوں میں خطے میں امریکی فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
متعلقہ عنوانات
جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ؛ ہوائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان،
18 July 2026
فیفا کا ورلڈ کپ فاتح سکواڈ کو پہلی بار ٹرافی و میڈلز کیساتھ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان
18 July 2026
پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف
18 July 2026
سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا
18 July 2026
ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ
18 July 2026
پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری
18 July 2026
ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان
18 July 2026
امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ
18 July 2026