سکیورٹی فورسز کے 2 کامیاب آپریشنز،فتنۃ الخوارج کے 23 دہشتگرد ہلاک
Web Desk
20 November 2025
19 نومبر 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 23 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے ایک ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران فورسز کے جوانوں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 12 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔اسی علاقے میں خوارج کے ایک اور گروہ کی موجودگی سے متعلق خفیہ معلومات پر دوسری انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران مزید 11 خوارج کو بھی کامیابی سے ہلاک کیا گیا۔
علاقے میں مزید بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزمِ استحکام کے تحت اپنی بھرپور انسدادِ دہشت گردی مہم کو پوری قوت کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جا سکے
وزیر اعظم کا 23 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کرم، خیبر پختونخوا میں فتنۂ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیرِ اعظم نے 23 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کی تعریف کی۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم وطنِ عزیز کے دفاع کے غیر متزلزل عزم میں افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کا بڑھتی کشیدگی کے باوجود ایران پر حملہ نہ کرنے کا فیصلہ
4 June 2026
جی بی الیکشن کو پنجاب اور اسلام آباد سے مینج کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے حسن مرتضی
4 June 2026
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی کونسل (NEC) کا اہم اجلاس 8 جون کو طلب
4 June 2026
ہر ہائی کورٹ آزاد ، سپریم کورٹ یا وفاقی آئینی عدالت کے ماتحت نہیں: جسٹس عامر فاروق
4 June 2026
شرجیل میمن کی محسن نقوی سے ملاقات، وفاق اور سندھ تعاون پر اتفاق
4 June 2026
پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت دریائے چناب پر اپنے حقوق کی حفاظت کرے گا: دفتر خارجہ
4 June 2026
بجلی، گیس کی غیر علانیہ لوڈشیڈنگ پر درخواست جھوٹی قرار، جرمانہ عائد
4 June 2026
پنجاب: آئندہ مالی سال میں کاشتکاروں کو 20 ہزار گرین ٹریکٹر دینے کی ہدایت
4 June 2026