LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ؛ ہوائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان، فیفا کا ورلڈ کپ فاتح سکواڈ کو پہلی بار ٹرافی و میڈلز کیساتھ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک ایران کے جنگ بندی قبول کرنے سے امریکا کو بحری ناکہ بندی مضبوط بنانے کا موقع ملا، محسن رضائی

حکومت کا یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کا فیصلہ

Web Desk

17 March 2026

اسلام آباد: حکومت نے خلیجی تیل بحران اور کفایت شعاری اقدامات کے پیش نظر 23 مارچ 2026 کو ہونے والی یوم پاکستان کی پریڈ اور تمام بڑی تقریبات منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ معاشی حالات اور توانائی سے متعلق چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یومِ پاکستان کو مکمل طور پر منسوخ نہیں کیا جائے گا بلکہ اسے سادگی اور وقار کے ساتھ پرچم کشائی کی محدود تقریبات کے ذریعے منایا جائے گا۔حکومت کے مطابق اس اقدام کا مقصد قومی دن کی اہمیت کو برقرار رکھتے ہوئے کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔تمام وزارتوں، ڈویژنز اور سرکاری محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس دن کو سادہ مگر پُروقار انداز میں منائیں تاکہ یومِ پاکستان کا حقیقی پیغام اور قومی جذبہ برقرار رہے۔