LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ؛ ہوائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان، فیفا کا ورلڈ کپ فاتح سکواڈ کو پہلی بار ٹرافی و میڈلز کیساتھ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک ایران کے جنگ بندی قبول کرنے سے امریکا کو بحری ناکہ بندی مضبوط بنانے کا موقع ملا، محسن رضائی

بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام کیلئے فیڈرل کانسٹیبلری کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

Web Desk

17 March 2026


بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام کے لیے وفاقی حکومت نے فیڈرل کانسٹیبلری کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کوئٹہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی و صوبائی اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں افغان مہاجرین کی واپسی، حوالہ ہنڈی، بھتہ خوری اور اسمگلنگ کے خاتمے سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔

فیڈرل کانسٹیبلری کے دو ونگز پر مشتمل تقریباً 3,000 اہلکار پہلے مرحلے میں بلوچستان میں تعینات کیے جائیں گے۔ اجلاس میں ایف آئی اے کو مزید فعال بنانے اور خالی آسامیوں پر مقامی افراد کی بھرتی، سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں کی مانیٹرنگ اور پروپیگنڈا کے خلاف کارروائیوں کو تیز کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے بلوچستان پولیس کی پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی، جبکہ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پورے ملک کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور ریاست کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔