LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

سپریم کورٹ کا دہشت گردی کے مقدمے میں نامزد ملزمان کو بری کرنے کا حکم

Web Desk

17 March 2026

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں قتل اور دہشت گردی کے مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کو بری کر دیا ہے۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے اپیلوں پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔

عدالتِ عظمیٰ نے ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ کے سزائے موت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے فوری رہا کیا جائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزمان ایف آئی آر میں نامزد نہیں تھے، اور ان کی شناخت کا عمل مشکوک تھا۔

سپریم کورٹ نے تحریری فیصلے میں مزید لکھا کہ موقع پر موجود گواہان کے باوجود اتنے بڑے حملے میں کسی خراش کا نہ ہونا غیر فطری ہے، اور ملزمان کی مشترکہ شناخت پریڈ قانونی طور پر ناقابلِ قبول ہے، کیونکہ شناخت پریڈ سے پہلے ہی ملزمان کی شناخت پولیس پر ظاہر ہو چکی تھی۔

فیصلے میں بتایا گیا کہ پولیس کے مطابق ملزمان نے ایک سابقہ کیس میں پنڈی گھیب واقعے کا اعتراف کیا تھا، جس میں وہ پہلے ہی بری ہو چکے ہیں، اس لیے یہ اعتراف قانونی حیثیت کھو چکا ہے۔ استغاثہ ملزمان کے خلاف ٹھوس اور آزادانہ شہادتیں پیش کرنے میں ناکام رہا۔

واضح رہے کہ واقعہ 1 مئی 2011 کو پنڈی گھیب میں پیش آیا تھا، جس میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی تھی اور سب انسپکٹر محمد رمضان سمیت چھ پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔ ملزمان پر آئل ٹینکرز کو آگ لگانے اور سرکاری اسلحہ چھیننے کا بھی الزام تھا، جس پر ٹرائل کورٹ نے 6،6 بار سزائے موت اور عمر قید کی سزائیں سنائی تھیں، اور ہائی کورٹ نے ان سزاؤں کو برقرار رکھا تھا۔