LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاسداران انقلاب کا امریکی بحری جہازوں اور 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید، بلاول بھٹو 6 ستمبر کا دن یاد دلاتا ہے کہ قوم متحد ہو تو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی: صدر زرداری ایران کا برکس ممالک سے ایرانی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کا مطالبہ شادی کی تقریب پر حملے میں استعمال ہتھیار امریکی ساختہ تھے، ایرانی عدلیہ ٹرمپ کے نمائندہ وفد کی روسی صدر سے ملاقات، 3 گھنٹے سے زائد مذاکرات جاری رہے ایران کا خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا اعلان ایران جنگ سے متعلق معلومات لیک ہونے کی امریکی تحقیقات، ذمے دار کی شناخت نہ ہو سکی یوم دفاع و شہدائے پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کا شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت ملک بھر میں یوم دفاع و شہدا آج بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے یوم دفاع و شہدا ہمیں مسلح افواج اور قوم کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، وزیراعظم عوام نے ثابت کردیا، میر پور خاص عمران خان کا قلعہ ہے: سہیل آفریدی آئی پی یو یوتھ کانفرنس کی سربراہی پاکستان کو مل گئی، سینیٹر آغا شاہ زیب صدر منتخب حکومت سے مذاکرات نہ ہوئے تو منگل کو پہیہ جام ہڑتال ہو گی:حافظ نعیم الرحمان بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہے: فیلڈ مارشل

ایرانی میزائل حملے 90فیصدکم ہوگئے، 100سے زائد بحری جہاز تباہ کردیئے، ٹرمپ

Web Desk

16 March 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں میں 90 فیصد کمی ہوگئی ہے ،ایران کے  100 سے زائد بحری جہاز تباہ کردیئے گئے ہیں۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ  ایران کے دفاعی نظام کو تیزی سے تباہ کر رہے ہیں، آبنائے ہُرمُز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیاں ڈبو دی ہیں، آبنائے ہُرمُز سے امریکا کا صرف ایک فیصد تیل جاتا ہے، جن ملکوں کا تیل آبنائے ہُرمُز سے جاتا ہے ان سے کہتے ہیں  وہ اس کی حفاظت کےلیے آگے آئیں، چین، جاپان اور دیگر ملکوں کے تیل کا بڑا حصہ آبنائے ہُرمُز سے جاتا ہے۔

ڈونلڈ  ٹرمپ نے کہا کہ  ایران کی بحری فوج کو مکمل طور پر مفلوج کردیا گیا، اس  کی ڈرون اور میزائل بنانے کی صلاحیت ختم کر رہے ہیں، ایران کے دفاعی صنعتی ڈھانچے، اس کی میزائل اور ڈرون دوبارہ بنانے کی صلاحیت کو انتہائی جارحانہ انداز میں ختم کر رہے ہیں، امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں پھیلانے والے 30 بحری جہازوں کو تباہ کر دیا۔امریکی صدر نے کہا کہ یقین سے نہیں کہا جا سکتا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھائی ہیں یا نہیں۔