اسرائیلی وزیراعظم کی زندہ رہنے کاثبوت دینےکےلیے ایک اور ویڈیوجاری
Web Desk
16 March 2026
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اپنے زندہ ہونےکا ثبوت دینےکے لیے ایک اور ویڈیو جاری کرنے پر مجبور ہوگئے
سوشل میڈیا پر نیتن یاہو کے ایرانی حملوں میں ہلاک ہونے کی خبریں سامنے آنے کے بعد 12 مارچ کو نیتن یاہو نے ایران کے سپریم لیڈر کو دھمکیوں سے بھرا ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں ان کے ہاتھوں میں بظاہر 6 انگلیاں نظر آئیں جس کی وجہ سے لوگوں نے اس ویڈیو کومصنوعی ذہانت (اے آئی) سے بنائی گئی ویڈیو قرار دیا۔
اس ویڈیو کے بعد اسرائیل وزیراعظم کے مارے جانے کی افواہوں میں تیزی آگئی ۔ہفتے کے روز اسرائیل کی سیکیورٹی میٹنگ اور اس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بھی اسرائیلی وزیر اعظم نظر نہیں آئے جس پر افواہوں نے مزید زور پکڑلیا اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے بنائی گئی مزید تصاویر اور ویڈیوز بھی سامنے آنے لگیں۔ اس کے جواب میں اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے جاری کیے جانے والے بیان میں تمام افواہوں کو غلط قرار دیا گیا۔
گزشتہ روز اپنے زندہ ہونےکا ثبوت دینےکے لیے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ویڈیو جاری کی تاہم اس پر بھی صارفین نے سوال اٹھادیے۔
اس ویڈیو میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ایک کیفے سےکافی لیتے ہوئے نظر آئے۔ عبرانی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے نیتن یاہو نے اپنے مرنےکی خبروں کو مسترد کرتے ہوئےکہا کہ ‘میں کافی پر مرگیا ہوں’۔اسرائیلی وزیراعظم نے ویڈیو میں اپنے دونوں ہاتھ بھی اٹھا کر دکھائے تاکہ واضح کریں کہ ان کی کُل دس انگلیاں ہیں۔
تاہم اس ویڈیو پر بھی سوال اٹھ گئے کہ کافی کا کپ جوکہ لبالب بھرا ہوا تھا لیکن نیتن یاہو کے بار ہا ہاتھ ہلانے کے باجود کافی نہیں گری اور کافی پینے کے باجود اس میں سے کافی بالکل کم نہ ہوئی۔ کسی نے کہا کہ جس کیفے کی کافی وہ پی رہے ہیں وہ پہلے ہی بند ہوچکا ہے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پھر بحث چل پڑی جس کے بعد اب نیتن یاہو نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر تیسری ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کسی تفریحی مقام پر موجود ہیں اور وہاں موجود لوگوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر بھی سوال اٹھانا شروع کردیے ہیں اور ان کا خیال ہےکہ نیتن یاہو مارے جاچکے ہیں اور یہ سب اے آئی سے بنی ویڈیوز ہیں۔
متعلقہ عنوانات
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور پرتگال میں شراکت داری کا نیا دور
23 November 2026
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر
23 November 2026
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ
23 November 2026
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
23 November 2026