LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کا بڑا اقدام؛ بھارتی رجسٹرڈ اور فوجی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں 24 اگست 2026 تک توسیع جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ؛ ہوائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان، فیفا کا ورلڈ کپ فاتح سکواڈ کو پہلی بار ٹرافی و میڈلز کیساتھ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک

آپریشن وعدہ صادق 4کی 55ویں لہر، ایران کے اسرائیلی وامریکی اہداف پر میزائل حملے

Web Desk

16 March 2026

ایرانی پاسدارانِ انقلاب  نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کی 55ویں لہر کے تحت اسرائیل اور خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

پاسداران انقلاب  کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس کارروائی میں مقبوضہ علاقوں کے مرکز تل ابیب اور بن گوریون میں اہداف کو نشانہ بنایا گیا ۔ان اہداف میں فضائی و عسکری ہتھیار بنانے والی کمپنی اسرائیل ائیرو اسپیس انڈسٹریز  اور ائیریئل ریفیولنگ سپورٹ سینٹرز شامل ہیں۔

پاسداران کے مطابق ان حملوں میں ہائپرسونک میزائل فتاح، عماد اور قدر کے ساتھ حملہ آور ڈرونز  بھی استعمال کیے گئے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس کے علاوہ خطے میں موجود امریکی فوجی مراکز کو درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے سالڈ فیول میزائل فتاح، ذوالفقار اور دزفول اور اسمارٹ ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔