ایران کے خلاف جنگ کا براہ راست حصہ نہیں بنیں گے: برطانوی وزیراعظم
Web Desk
16 March 2026
برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے دو ٹوک الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ برطانیہ ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ جنگ میں براہِ راست شامل نہیں ہوگا۔ ایک حالیہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر گیس، تیل اور کھاد (فرٹلائزر) کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس کا براہِ راست اثر عام آدمی پر پڑ رہا ہے۔
وزیراعظم کیئر سٹارمر نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا ایک مشکل چیلنج ہے، تاہم برطانیہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر سمندری آمد و رفت کی بحالی کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اب تک 92 ہزار برطانوی شہری مشرقِ وسطیٰ کے متاثرہ علاقوں سے وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کا خاتمہ ہی اشیائے ضرورت کی قیمتوں کو نیچے لانے کا واحد راستہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاسداران انقلاب کا امریکی بحری جہازوں اور 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
6 September 2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید، بلاول بھٹو
6 September 2026
6 ستمبر کا دن یاد دلاتا ہے کہ قوم متحد ہو تو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی: صدر زرداری
6 September 2026
ایران کا برکس ممالک سے ایرانی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کا مطالبہ
6 September 2026
شادی کی تقریب پر حملے میں استعمال ہتھیار امریکی ساختہ تھے، ایرانی عدلیہ
5 September 2026
ٹرمپ کے نمائندہ وفد کی روسی صدر سے ملاقات، 3 گھنٹے سے زائد مذاکرات جاری رہے
5 September 2026
ایران کا خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا اعلان
5 September 2026
ایران جنگ سے متعلق معلومات لیک ہونے کی امریکی تحقیقات، ذمے دار کی شناخت نہ ہو سکی
5 September 2026