ایران پر امریکا اور اسرائیل کی بمباری جاری، اصفہان اور شیراز میں 15 افراد جاں بحق
Web Desk
16 March 2026
امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے سترہویں روز بھی جاری ہیں،،عرب ٹی وی کے مطابق امریکی اور ایرانی طیاروں نے ایرانی شہر اصفہان اور شیراز کو میزائلوں اور بموں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پندرہ افراد شہید ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی اور اسرائیلی میزائلوں حملوں سے ایران کے خلائی ریسرچ مرکز کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔دوسری جانب اٹھائیس فروری سے اب تک ایران پر ہونے والے حملوں سے شہدا کی تعداد چودہ سے تجاوز کرگئی ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی و اسرائیلی حملوں سے ایران کی تینتالیس ہزار عمارتیں تباہ ہو گئیں،،ادھراسرائیلی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں بمباری کےلیے اس کے پاس اب بھی ’ہزاروں اہداف‘ موجود ہیں۔’ہم ہر روز دوسرے اہداف کی نشاندہی کرتے ہیں۔‘اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ ایران میں حکومت کمزور ہو چکی ہے، اور ہم اسے مزید کمزور کریں گے۔‘
متعلقہ عنوانات
پاسداران انقلاب کا امریکی بحری جہازوں اور 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
6 September 2026
ایران کا برکس ممالک سے ایرانی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کا مطالبہ
6 September 2026
شادی کی تقریب پر حملے میں استعمال ہتھیار امریکی ساختہ تھے، ایرانی عدلیہ
5 September 2026
ٹرمپ کے نمائندہ وفد کی روسی صدر سے ملاقات، 3 گھنٹے سے زائد مذاکرات جاری رہے
5 September 2026
ایران کا خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا اعلان
5 September 2026
ایران جنگ سے متعلق معلومات لیک ہونے کی امریکی تحقیقات، ذمے دار کی شناخت نہ ہو سکی
5 September 2026
روس یوکرین جنگ بندی کی کوششیں، امریکی خصوصی ایلچی ماسکو پہنچ گئے
5 September 2026
یمن میں حکومتی فورسز اور حوثی باغیوں میں جھڑپیں، 60 سے زائد افراد ہلاک
5 September 2026