LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاسداران انقلاب کا امریکی بحری جہازوں اور 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید، بلاول بھٹو 6 ستمبر کا دن یاد دلاتا ہے کہ قوم متحد ہو تو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی: صدر زرداری ایران کا برکس ممالک سے ایرانی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کا مطالبہ شادی کی تقریب پر حملے میں استعمال ہتھیار امریکی ساختہ تھے، ایرانی عدلیہ ٹرمپ کے نمائندہ وفد کی روسی صدر سے ملاقات، 3 گھنٹے سے زائد مذاکرات جاری رہے ایران کا خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا اعلان ایران جنگ سے متعلق معلومات لیک ہونے کی امریکی تحقیقات، ذمے دار کی شناخت نہ ہو سکی یوم دفاع و شہدائے پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کا شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت ملک بھر میں یوم دفاع و شہدا آج بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے یوم دفاع و شہدا ہمیں مسلح افواج اور قوم کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، وزیراعظم عوام نے ثابت کردیا، میر پور خاص عمران خان کا قلعہ ہے: سہیل آفریدی آئی پی یو یوتھ کانفرنس کی سربراہی پاکستان کو مل گئی، سینیٹر آغا شاہ زیب صدر منتخب حکومت سے مذاکرات نہ ہوئے تو منگل کو پہیہ جام ہڑتال ہو گی:حافظ نعیم الرحمان بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہے: فیلڈ مارشل

امریکا نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی حفاظت کیلئے کثیر ملکی اتحاد کا منصوبہ بنا لیا

Web Desk

16 March 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی ا نتظامیہ نے آبنائے ہرمز سے  سے گزرنے والے بحری جہازوں کی حفاظت کیلئے کثیر ملکی اتحاد بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے رواں ہفتے کے اوائل میں اس منصوبے کا باضابطہ اعلان متوقع ہے اور کئی ممالک آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے اتحاد بنانے پر اصولی طور پر متفق ہو چکے ہیں۔

ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق سات ممالک کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور ان سے اس اہم بحری گزرگاہ کی حفاظت میں مدد کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ Israel بھی آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کیلئے امریکا کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے امریکی صدر کی جانب سے China سمیت دنیا بھر کے ممالک سے مدد کی اپیل کی گئی تھی تاہم اس پر عالمی سطح پر ابھی تک محتاط ردعمل سامنے آیا ہے اور کسی ملک نے تاحال خطے میں بحری جہاز بھیجنے کا اعلان نہیں کیا۔

ادھر امریکا کے قریبی معاشی اتحادی Japan نے بھی آبنائے ہرمز میں اپنے بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔ جاپانی حکمراں جماعت کے پالیسی چیف کا کہنا ہے کہ خطے میں بہت بڑی صورتحال پیدا ہونے کی صورت میں ہی جاپان اپنے بحری جہاز آبنائے ہرمز بھیجنے پر غور کر سکتا ہے۔