LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کا بڑا اقدام؛ بھارتی رجسٹرڈ اور فوجی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں 24 اگست 2026 تک توسیع جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ؛ ہوائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان، فیفا کا ورلڈ کپ فاتح سکواڈ کو پہلی بار ٹرافی و میڈلز کیساتھ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک

آغا کی سنچری رائیگاں، بنگلہ دیش نے فیصلہ کن میچ میں پاکستان کو شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی

Web Desk

15 March 2026

بنگلہ دیش نے تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے آخری اور فیصلہ کن مقابلے میں پاکستان کو 11 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک کے مقابلے میں دو میچز سے اپنے نام کرلی۔
میرپور میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تنزید حسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 107 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ لٹن داس نے 41، سیف حسن نے 36 اور نجم الحسن شانتو نے 27 رنز بنائے۔ توحید ہریدوئے نے 44 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
291 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم آغاز ہی سے دباؤ کا شکار رہی تاہم سلمان علی آغا کی شاندار سنچری نے ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا۔
سلمان علی آغا نے 106 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں 9 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ ان کے علاوہ سعد مسعود نے 38، شاہین شاہ آفریدی نے 37 اور عبدالصمد نے 34 رنز بنائے۔
پاکستانی ٹیم آخری گیند پر 279 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور یوں بنگلہ دیش نے میچ 11 رنز سے جیت لیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے چار، مستفیض الرحمان نے تین اور ناہید رانا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف 11 برس بعد ون ڈے سیریز جیتنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔