LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Web Desk

15 March 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
سرفراز احمد نے پاکستان کے لیے 54 ٹیسٹ، 117 ایک روزہ بین الاقوامی اور 61 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچز کھیلے۔
اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے دوران انہوں نے مجموعی طور پر 6 ہزار 164 رنز بنائے جبکہ وکٹوں کے پیچھے 315 کیچز اور 56 سٹمپنگز کیں۔
سرفراز احمد نے پاکستان کی 100 بین الاقوامی میچز میں قیادت بھی کی اور ان کی قیادت میں قومی ٹیم نے 2017 میں عالمی چیمپئنز ٹرافی جیت کر بڑی کامیابی حاصل کی۔
ان کی قیادت میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن تک بھی پہنچا۔
سرفراز احمد پاکستان کے واحد کپتان ہیں جنہوں نے جونیئر اور سینئر دونوں سطح پر عالمی کرکٹ کونسل کا ٹائٹل جیتا۔
حکومت پاکستان نے انہیں 2018 میں پرائڈ آف پرفارمنس کے اعزاز سے بھی نوازا تھا۔
اپنے بیان میں سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2006 میں انڈر 19 عالمی کپ اور 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتنا ان کے کیریئر کے یادگار ترین لمحات تھے۔
سرفراز احمد نے ساتھی کھلاڑیوں، کوچز، اہل خانہ اور مداحوں کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تینوں طرز کی کرکٹ میں قیادت کرنا ان کے لیے خواب کی تعبیر تھا۔
انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ نڈر کرکٹ کھیلنے اور ایک مضبوط اور متحد ٹیم بنانے کی کوشش کرتے رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم، فخر زمان، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان جیسے باصلاحیت کھلاڑیوں کو ابھرتے دیکھنا ان کے لیے باعث فخر ہے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی حمایت ہمیشہ یاد رہے گی اور پاکستان کرکٹ ان کے دل کے قریب رہے گی، وہ مستقبل میں بھی ہر ممکن طریقے سے کھیل کی خدمت کرتے رہیں گے۔