انسانی اسمگلنگ اور بیرون ملک ملازمتوں کے فراڈ کا معاملہ، سٹیج اداکارہ دیدار کا شوہر گرفتار
Web Desk
15 March 2026
انسانی اسمگلنگ اور بیرون ملک ملازمتوں کے نام پر مبینہ فراڈ کے ایک بڑے معاملے میں سٹیج اداکارہ دیدار کے شوہر جہانزیب کو گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کارروائی وفاقی تحقیقاتی ادارے اسلام آباد اور لاہور کی مشترکہ ٹیم نے کی۔ کارروائی کے دوران انسپکٹر عبداللہ کیانی کی سربراہی میں جانے والی ٹیم کو شدید مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے آٹھ محافظوں نے کارروائی کے دوران مزاحمت کی جس کے بعد صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لیے پنجاب پولیس کی مدد طلب کی گئی۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کی ٹیم نے کارروائی کے بعد ملزم جہانزیب کو لاہور سے گرفتار کر کے اسلام آباد منتقل کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم وفاقی تحقیقاتی ادارے کے اسلام آباد زون کو مطلوب تھا اور اس پر بیرون ملک ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر ہزاروں افراد سے رقم بٹورنے کا الزام ہے۔
تحقیقات کے مطابق ملزم نے اسلام آباد کے سیکٹر جی گیارہ میں بھی اپنا دفتر قائم کر رکھا تھا جہاں سے وہ یہ سرگرمیاں چلا رہا تھا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں کارروائیوں کے بعد ملزم لاہور منتقل ہو گیا تھا اور وہاں سے اسی نوعیت کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سٹیج اداکارہ دیدار بھی مبینہ طور پر اپنے شوہر کے ساتھ اس دھندے میں ملوث رہی ہیں، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
حکام کے مطابق تحقیقات کے دوران مزید اہم انکشافات سامنے آنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہریوں کی جانب سے کارروائی کے لیے اعلیٰ حکام کو بھی درخواستیں دی گئی تھیں۔
متعلقہ عنوانات
مشرقِ وسطیٰ کے عوام بیرونی مداخلت مسترد کر دیں: چینی صدر
5 September 2026
نو مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات، پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
5 September 2026
نائیجیریا میں پیٹرول چوری کے دوران زہریلی گیس سے 37 افراد ہلاک
5 September 2026
محکمہ موسمیات کی بالائی پنجاب، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں شدید بارش کی پیشگوئی
5 September 2026
نئے صوبوں کے قیام پر سیاسی جماعتوں کا ڈائیلاگ لازمی، بلدیاتی نظام مضبوط کیا جائے: حمزہ شہباز
5 September 2026
پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر اور سفارت کاری عالمی امن کیلئے ناگزیر ہے: رضوان سعید
5 September 2026
خواجہ آصف کی نئے صوبوں و انتظامی یونٹس پر پیپلز پارٹی کے دوہرے معیار پر تنقید
5 September 2026
امریکہ: غیر ملکی سرکار کے ملازمین کے بچوں کے لیے گرین کارڈ کے قواعد میں بڑی تبدیلی
5 September 2026