پشاور : عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کے انکلوژرز 1992 کی فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
Web Desk
14 March 2026
خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور میں واقع عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کے انکلوژرز کو 1992 کے عالمی کپ میں پاکستان کو تاریخی فتح دلانے والی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
اس سلسلے میں محکمہ کھیل کی جانب سے ایک سمری صوبائی حکومت کو ارسال کی گئی تھی جسے باضابطہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق موجودہ ٹی ٹوئنٹی کپ کے اختتام کے بعد اسٹیڈیم کے مختلف انکلوژرز کو قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں سے منسوب کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 1992 کے عالمی کپ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کپتان عمران خان نے کی تھی اور قومی ٹیم نے پہلی بار عالمی کپ اپنے نام کیا تھا۔
اس فاتح ٹیم میں جاوید میانداد، وسیم اکرم، عاقب جاوید، انضمام الحق، سلیم ملک، اعجاز احمد، عامر سہیل، رمیز راجہ، مشتاق احمد، اقبال سکندر، معین خان، زاہد فضل اور وسیم حیدر شامل تھے۔
ڈائریکٹر جنرل کھیل تاشفین حیدر کے مطابق صوبائی حکومت کی منظوری کے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے اختتام پر اس منصوبے پر باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
مولانا کا بیان سمجھ سے بالاتر،فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: ملک احمد خان
18 July 2026
پاکستان کا بڑا اقدام؛ بھارتی رجسٹرڈ اور فوجی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں 24 اگست 2026 تک توسیع
18 July 2026
سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ؛ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقاتوں کا کیس سماعت کے لیے مقرر
18 July 2026
جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ؛ ہوائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان،
18 July 2026
فیفا کا ورلڈ کپ فاتح سکواڈ کو پہلی بار ٹرافی و میڈلز کیساتھ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان
18 July 2026
پی سی بی نے پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی
18 July 2026
پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف
18 July 2026
کرکٹ نے اپنے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک کو کھو دیا: بابر اعظم
18 July 2026