LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مولانا کا بیان سمجھ سے بالاتر،فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: ملک احمد خان پاکستان کا بڑا اقدام؛ بھارتی رجسٹرڈ اور فوجی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں 24 اگست 2026 تک توسیع جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ؛ ہوائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان، فیفا کا ورلڈ کپ فاتح سکواڈ کو پہلی بار ٹرافی و میڈلز کیساتھ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے

دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات پر بھارت کی تنقید مضحکہ خیز ہے: ترجمان دفتر خارجہ

Web Desk

14 March 2026

ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر بھارت کی تنقید کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی دہلی کے الزامات بے بنیاد اور منافقانہ ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کر رہا ہے، ایسے میں بھارت کی جانب سے تنقید حقیقت کے برعکس اور گمراہ کن ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت خود افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی میں ملوث رہا ہے اور اس کی سرگرمیوں کے شواہد مختلف مواقع پر سامنے آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی بھارتی حمایت سے متعلق حقائق کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔

ترجمان کے مطابق بھارت کو افغانستان میں اپنے دہشت گرد نیٹ ورک کی تباہی پر مایوسی ہو رہی ہے، اسی لیے وہ بے بنیاد بیانات کے ذریعے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والا ملک ہے اور مقبوضہ جموں و کشمیر پر اس کا قبضہ غیر قانونی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہیں جبکہ ہندوتوا انتہاپسند نظریے کے تحت اقلیتوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ بھارت میں اسلاموفوبیا کو فروغ دیا جا رہا ہے اور نئی دہلی پانی جیسے اہم وسیلے کو بھی سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق بھارت افغانستان سمیت پورے خطے میں امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

دفتر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے تمام اقدامات بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق ہوں گے۔