LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

کسٹمز نے سرکاری گاڑی کو نان کسٹم پیڈ کا دعویٰ کرکے ضبط کرلیا: شرجیل میمن

Web Desk

14 March 2026

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پاکستان کسٹمز کی جانب سے سندھ حکومت کی ایک سرکاری گاڑی کو ‘نان کسٹم پیڈ’ (NCP) قرار دے کر ضبط کرنے کے اقدام پر شدید احتجاج کیا ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ کسٹمز حکام کو گاڑی کے تمام قانونی اور سرکاری دستاویزات فراہم کیے گئے تھے، لیکن اس کے باوجود گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا، جو کہ سراسر نااہلی ہے۔

واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے شرجیل میمن نے واضح کیا:

ملکیت: ضبط کی گئی گاڑی محکمہ اطلاعات سندھ کی ملکیت ہے اور اسے کمپنی کے باقاعدہ سرکاری آؤٹ لیٹس کے ذریعے قانونی طور پر خریدا گیا تھا۔ انہوں نے کسٹمز کے اس رویے کو “ناقابلِ قبول” قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے محکمے کے ساتھ اس طرح کا سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا۔

شرجیل میمن نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کسٹمز نہ صرف گاڑی فوری طور پر محکمے کے سپرد کرے بلکہ اس غیر قانونی کارروائی پر تحریری معذرت بھی جاری کرے۔