امریکی فوج کے ایران پر شدید حملے، خارک جزیرہ اور فوجی اہداف تباہ کردیا: صدر ٹرمپ
Web Desk
14 March 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کے خارک جزیرے اور دیگر فوجی اہداف پر انتہائی شدید حملے کیے ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ ان کی ہدایت پر امریکی مرکزی کمان نے ایران کے اہم فوجی اہداف کو نشانہ بنایا اور اس کارروائی میں تمام اہداف کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بعض وجوہات کے باعث خارک جزیرے کے تیل کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ نہیں بنایا گیا تاہم اگر آبنائے ہرمز میں جہاز رانی میں مداخلت کی گئی تو اس فیصلے پر فوری نظر ثانی کی جا سکتی ہے۔
صدر ٹرمپ کے مطابق انہوں نے اپنے دورِ صدارت میں امریکی فوج کو دنیا کی سب سے طاقتور قوت بنا دیا ہے اور ایران کے پاس ایسی کوئی صلاحیت موجود نہیں جو امریکی حملوں کا مؤثر دفاع کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایران کو امریکا، مشرقِ وسطیٰ یا عالمی امن کے لیے خطرہ نہیں بننے دیا جائے گا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے خطے پر غلبے اور اسرائیل کو مکمل طور پر تباہ کرنے کے منصوبے اب ختم ہو چکے ہیں۔
انہوں نے ایران کی فوج اور حکومت سے وابستہ افراد کو خبردار کیا کہ وہ ہتھیار ڈال دیں اور مزید تباہی سے اپنے ملک کو بچائیں۔
یاد رہے کہ خارک جزیرہ ایران کے ساحل سے تقریباً پچیس کلو میٹر دور واقع ہے اور ایران کی زیادہ تر تیل برآمدات اسی جزیرے کے ذریعے عالمی منڈی تک پہنچتی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاسداران انقلاب کا امریکی بحری جہازوں اور 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
6 September 2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید، بلاول بھٹو
6 September 2026
6 ستمبر کا دن یاد دلاتا ہے کہ قوم متحد ہو تو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی: صدر زرداری
6 September 2026
ایران کا برکس ممالک سے ایرانی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کا مطالبہ
6 September 2026
شادی کی تقریب پر حملے میں استعمال ہتھیار امریکی ساختہ تھے، ایرانی عدلیہ
5 September 2026
ٹرمپ کے نمائندہ وفد کی روسی صدر سے ملاقات، 3 گھنٹے سے زائد مذاکرات جاری رہے
5 September 2026
ایران کا خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا اعلان
5 September 2026
ایران جنگ سے متعلق معلومات لیک ہونے کی امریکی تحقیقات، ذمے دار کی شناخت نہ ہو سکی
5 September 2026