افغان طالبان کے بھیجے گئے ڈرون تباہ، ملبہ گرنے سے کوئٹہ اور راولپنڈی میں شہری زخمی، آئی ایس پی آر
Web Desk
14 March 2026
راولپنڈی میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تیرہ مارچ کو افغان طالبان نے پاکستان کے عوام کو خوفزدہ کرنے کے مقصد سے چند بغیر پائلٹ طیارے روانہ کیے۔
بیان کے مطابق پاکستانی افواج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان طیاروں کو مختلف دفاعی طریقوں سے تباہ کر دیا جس کے باعث وہ اپنے ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تباہ ہونے والے طیاروں کے ملبے کے باعث کوئٹہ میں دو بچے زخمی ہوئے جبکہ کوہاٹ اور راولپنڈی میں ایک ایک شہری زخمی ہوا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائیاں عوام میں خوف پیدا کرنے کی کوشش تھیں اور اس سے افغان طالبان کی دہشت گردانہ ذہنیت نمایاں ہوتی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغان طالبان ایک طرف عالمی سطح پر ہمدردی حاصل کرنے کے لیے خود کو مظلوم ظاہر کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب اپنے حمایت یافتہ عناصر اور بغیر پائلٹ طیاروں کے ذریعے شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں۔
بیان کے مطابق پاکستان کے عوام اور مسلح افواج افغانستان پر قابض اس گروہ کے اصل عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے واضح کیا کہ پاکستان کی کارروائی ’’غضب للحق‘‘ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف ہونے والی دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستانی مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی اور عوام کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھاتی رہیں گی۔
متعلقہ عنوانات
امریکی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کر دیا: ایرانی نائب وزیر خارجہ
18 July 2026
مشترکہ مفادات کونسل کے53ویں اجلاس کی تیاریوں کاتفصیلی جائزہ
18 July 2026
نورین نیازی کا فوج کے خلاف متنازعہ بیان، سیاسی حلقوں کا شدید ردِعمل
18 July 2026
مری میں حکمران جماعت کی اہم بیٹھک، سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت
18 July 2026
نارووال کو علم کی بستی میں تبدیل کر دیا ہے:احسن اقبال
18 July 2026
مولانا کا بیان سمجھ سے بالاتر،فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: ملک احمد خان
18 July 2026
پاکستان کا بڑا اقدام؛ بھارتی رجسٹرڈ اور فوجی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں 24 اگست 2026 تک توسیع
18 July 2026
سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ؛ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقاتوں کا کیس سماعت کے لیے مقرر
18 July 2026